پشاور: 07 جولائی: سٹڈی ایڈ فاونڈیشن کے زیر اہتمام انجینئرنگ اور میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لئے طلباء کو تیار کرنے کے حوالے سے سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ پشاور یونیورسٹی کے پیوٹا ہال میں منعقد ہوا جس میں میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلوں کے خواہشمند طلباء و طالبات نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ ٹیسٹ کے اختتام پر اسلامیہ کالج کے اساتذہ اور گلوبل کالج کے پرنسپل سلیم نے انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جب کہ اسٹڈی ایڈ فاونڈیشن صوبہ خیبر پختون خواہ کے ڈائریکٹر رئیس گل اور کیمپس کے ڈائریکٹر میاں اور سید صہیب الدین کاکاخیل نے ہال کا دورہ کیا۔ ٹیسٹ کا رزلٹ 2 دن بعد www.jamiat.org.pk پر دیکھا جا سکے گا۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں