مردان: 07 جولائی: مردان میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ ایٹا ٹیسٹ میں مجموعی طور پر آٹھ ہزار تین سو نو امیدواروں نے حصہ لیا۔ خواتین کی 119 سیٹوں کے لئے 5355 اور مردوں کی 124 سیٹوں کے لئے 2954 امیدواروں نے ٹیسٹ دیئے۔ ٹیسٹ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔ آل ایجوکیشن کونسل نے ایٹا اور ای ڈی او ایلیمنٹری اینڈ سکولز روز ولی خان خٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کم وقت میں بہترین انتظامات کئے اور ٹیسٹ پرامن ماحول میں ختم ہوئے۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں