صوابی: 08 جولائی: تنظیم اساتذہ ضلع صوابی نے یکم دسمبر 2001 کے بعد ملک بھر کے سرکاری ملازمین کے لئے اعلی تعلیم پر اضافی انکریمنٹس کی بحالی کے منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خواہ کے اساتذہ کے لئے ٹیچنگ الاونس کا اعلامیہ فی الفور جاری کیا جائے۔ ایٹا ٹیسٹ میں موجود خامیاں اور خرابیاں دور کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار فدا محمد صدر سیکرٹری جنرل تنظیم اساتذہ ضلع صوابی نے تنظیم اساتذہ ضلع صوابی کے صدر گلزار علی یوسفزئی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحصیل رزڑ کے صدر نور جمال، اعجاز احمد جوائنٹ سیکرٹری، سلیم نواز سیکرٹری نشر و اشاعت، نام حق اور دیگر اراکین و معاونین نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر گلزار علی یوفزئی اور جنرل سیکرٹری فدا محمد نے ضلع صوابی کے تنظیمی دوروں کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے اعلان کیا کہ سات جولائی کو حلقہ ڈاگئی، 18 جولائی کو مینئی، 20 جولائی تحصی لاہور اور جولائی کے آخری ہفتے میں یار حسین، مناگی اور تحصیل صوابی کے حلقوں کے دورے ہوں گے۔ اجلاس میں منظور کردہ قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ دیگر صوبوں کی طرح خیبر پختون خواہ کے اساتذہ کے لئے ٹیچنگ الاونس کا اعلامیہ فی الفور جاری کیا جائے۔ ایٹا ٹیسٹ میں موجود خامیوں اور پیچیدگیوں کو ختم کیا جائے۔ ٹیچر سن کوٹے کی بحالی کا اعلامیہ جاری کیا جائے۔ اور سروس سٹرکچر میں ٹائم سکیل شامل کر کے سی پی فنڈ کی جگہ جی پی فنڈ اور پنشن و گریجویٹی بحال کیا جائے۔
شکریہ آزادی بیک پیج