مردان: 08 جولائی: عبدالولی خان یونیورسٹی میں توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر شیر علی خان، ڈائریکٹر ورکس ابراہیم خان، الیکٹریکل انجینئر کامران، ڈائریکٹر ایڈمن اختر زیب خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی بحران پر قابو اور سولر انرجی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور ہوا اور مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی نے ہدایت کی کہ سولر انرجی کے حوالے سے قابل عمل اور ٹھوس تجاویز پر غور و غوض کیا جائے اور توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے متعلقہ شعبہ اپنے فرائض بخوبی انجام دینے کے لئے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قو م کو توانائی کا بحران کا سامنا ہے جس کے حل کے لئے یونیورسٹی کا قابل اور ذہین عملہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے کردار ادا کرے۔
شکریہ آج پشاور 12