آزاد کشمیر: 08 جولائی: سکولز آفیسران کی تقسیم کا فارمولہ نامنظور، بیوروکریسی سکولز آفیسران کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ سکولز آفیسران کی سنیارٹی کی پامالی نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان بھر میں سکولز آفیسران کی سنیارٹی ایک ہی ہے جس کے تھت ترقیاتی عمل میں لائی جاتی ہے۔ لیکن آزاد کشمیر بیوروکریسی سینئر سکولز آفیسران کو نظر انداز کر کے جونیئر آفیسران کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری سروسز آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سے اپیل کرتے ہیں کہ پہلے مسائل میں گھرے ہوئے محکمہ تعلیم کو مزید تباہی سے بچایا جائے۔ اگر ایک ہی سنیارٹی میں تفریق کر کے کچھ کو بنیادی سکیل بی 18 اور کچھ کو ٹائم سکیل دیا گیا تو اس کے خلاف سکولز آفیسران عدالتی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار اصغر بخاری، چوہدری رفیق، خواجہ صغیر الحسن، سید مشتاق بخاری، متین بانڈے، مشتاق کیانی، خواجہ جاوید اقبال، سیدہ حلیمہ شیرانی، سیدہ سفیرہ خاتون، شمیم اختر، خالد محمود چوہدری، سید ایوب حسین، سید تخلیق الزمان، سیف الرحمان، مرزا محمد رفیق، محمود حسین اور دیگر معلمین نے کیا۔ سکولز آفیسران کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت اصغر بخاری سکولز آفیسران منعقد ہوا جس میں ضلع میرپور، ضلع حویلی، ضلع کوٹلی، سدھنوتی ، ضلع بھمبر کے صدر معلمین نے اور ماہر مضامین نے شرکت کی۔
شکریہ جنگ میرا شہر مظفر آباد