ملاکنڈ یونیورسٹی میں سیرت النبی تقریری مقابلے

چکدرہ: 09 جولائی: ملاکنڈ یونیورسٹی میں سیرت النبی کے عنوان پر تحریری و تقریری مقابلہ ہوا جس میں سینکڑوں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن قریب اللہ اکنامکس کے طالب علم نے حاصل کی ۔ دوسری پوزیشن سجاد احمد اور خنزلہ خان نے حاصل کی۔ جب کہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تین ہزار روپے اور دو ہزار روپے دیئے گئے۔ اس کے علاوہ ٹاپ ٹونٹی میں مختلف انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سیف کے ڈائریکٹر رئیس گل اور ملاکنڈ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سلطان وردگ نے کطاب کیا اور کہا کہ آج ہم غیروں کے طور طریقے اختیار کر کے تباہی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور کے طریقوں میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی ہے۔

شکریہ آزادی بیک پیج