ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے خلاف کاروائی کا حکم

پشاور: 09 جولائی: صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی نے محکمہ تعلیم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کا حکم دیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز خیبر پختون خواہ ہاوس ایبٹ آبد میں ہوا۔ اجلاس کی دو نشستیں ہوئیں۔ پہلی نشست کی صدارت ثاقب اللہ خان چمکنی نے کی جب کہ دوسری نشست کی صدارت عبدالاکبر خان نے کی۔ اجلاس یں زیاد اکرم درانی، ملک طماش، محمد علی شاہ باچا اور فضل شکور نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 08۔2007 سے متعلق ہائر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریزی اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف آڈت اعتراضات پر تفصیلی بحث کی گئی۔ کمیٹی نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ ہر سال بجٹ کا خطیر حصہ بالخصوص ایلیمنٹری ایجوکیشن پر خرچ ہو رہا ہے مگر دوسری جانب معیاری تعلیم مزید روز بروز گرتا جا رہا ہے جو ہم سب کے لئے باعث تشویش ہے۔
کمیٹی نے حکم دیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ اجلاس میں ایک بار پھر واضح کیا گیا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سرکاری اداروں میں سخت مالی نظم و نسق کے قیام کا پختہ تہیہ کیا ہوا ہے او رکمیٹی اس بارے میں تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

شکریہ جنگ میرا شہر پشاور