زیڈ اے بی انسٹی ٹیوٹ اور ایرا میں معاہدہ

اسلام آباد: 10 جولائی: ایرا کے ڈپٹی چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمود علی خان نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ میں شروع میں ادارہ جاتی بنیاد اور مہارتوں کا فقدان تھا۔ سکالرز اور آفات سے نمٹنے کا عملی تجربہ رکھنےو الے لوگوں کے اس اشتراک کی وجہ سے حالیہ اور مستقبل کی آفات سے بہتر طریقے سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے میں مددگار ثابت ہو گا جو کہ حالیہ دور میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایرا کے درمیان ریسرچ کے شعبے میں تعاون اور استعداد کار بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسد حسین نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعمیرنو اور بحالی کے لئے یونیورسٹی کی طرف سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن