اسلام آباد: 10 جولائی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 57 اساتذہ کو تدریسی اور تحقیقی خدمات کے عوض بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کر لیا ہے۔ ان 57 اساتذہ کا انتخاب سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کی طرف سے بہترین اساتذہ کی بھیجی گئی 118 نامزدگیوں میں سے کیا گیا۔ ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب 12 جولائی کو ہو گی۔ مہمان خصوصی سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر سلیم سیف ہوں گے۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن