سرکاری سکولوں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے

درگئی: 10 جولائی: ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحان میں ٹاپ ٹین میں آٹھ پوزیشنیں مالاکنڈ ایجنسی کے سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حاصل کیں۔ کوہساری ایجوکیشن سروسز خیبر پختون خواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری فضل وہاب عارف نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بعض شرپسند عناصر مالاکنڈ بورڈ کے حوالے سے سرکاری سکولوں کے خلاف جو پروپیگنڈا کر رہے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو بورڈ سے اپنا ناجائز کام کروانا چاہتے ہیں۔ اور کام نہ ہونے کی صورت میں اس قسم کے من گھڑت بیانات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ مذکورہ کے تمام مراحل پرچوں کی تیاری، امتحانات کے انتظامات، پرچوں کی چیکنگ اور دیگر ذمہ داریاں نہایت شفاف طریقے سے اختتام کو پہنچے ہیں۔ اور اس میں انگلی رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب اور دہشت گردی سے متاثرہ اس علاقے کے طلباء و طالبات نے اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے جن میں بیشتر کا تعلق سرکاری سکولوں سے ہے جو کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور محنت اور ایمان داری کا زندہ مثال ہ۔ لہٰذا سرکاری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف کام نہ کرنے کا پروپیگنڈا بند کیا جاے۔ انہوں نے آخر میں مالاکنڈ بورڈ کے کنٹرولر امتحانات جہانداد خان مروت اور چیئرمین بورڈ پروفیسر تاج ملوک خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنہوں نے صوبہ بھر میں سب سے پہلے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر کے تعلیمی بورڈوں پر سبقت حاصل کی۔

شکریہ آزادی سٹی پیج