دیرپائین: 12 جولائی: تنظیم اساتذہ ضلع دیر پائین کے صدر صادق جان، پریس سیکرٹری عبدالخالق اور کوآرڈنیشن کونسل کے چیئرمین سید محمد شاہ نے تیمرگرہ پریس کلب کے نومنتخب صدر سید امجد علی شاہ، جنرل سیکرٹری حنیف اللہ اور دیگر ارکان کابینہ کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اور توقع ظاہر کی ہے کہ نومنتخب صدر اپنی کابینہ سمیت دیرپائین کی پسماندگی کو حکام بالا کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرے گی اور علاقے کے عوام کی فریاد سننے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔
شکریہ آزادی سٹی پیج