Politics of reconciliation should not take as weakness

پشاور: 12 جولائی: پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت پر الزامات کو ردکرتےہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی مفاہمت کی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات فہیم خٹک نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی میں اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت سندھ نے نہ تو ٹیلیفون لائنز منقطع کی ہیں اور نہ ہی کسی وزیر نے آفاق احمد سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پارٹی برسراقتدارآئی ہے۔ اسی دن سے غیر جمہوری عناصر کبھی لانگ مارچ دھرنے اور کبھی بلیک میلنگ کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں