ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ نوشہرہ میں تربیتی ورکشاپ

پبی: 11 جولائی: گورنمنٹ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین ضلع نوشہرہ میں ایس آر ایس پی کے تعاون سے خواتین کے لئے تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر تمکینہ بی بی تھیں۔ تقریب میں اظفر نعیم خان، اعجاز علی خان، سلمٰی بی بی، اور دیگر ممبران امجد خان نے شرکت کی۔ تقریب سے مہمان خصوصی تمکین بی بی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر ایس پی ضلع نوشہرہ میں غربت میں کمی وار معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد، سلائی مشینیں اور وظائف تقسیم کئے گئے۔

شکریہ آج پشاور اضلاع کی خبریں