Teachers should be regular according to Balochistan package

کوئٹہ: 13 جولائی: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر محمد نواز جتک محمد قاسم خان کاکڑ امان اللہ پیر علیزئی حفیظ اللہ عیسٰی زئی حافظ غلام محمد کھوسہ حاجی محمد نواز عمرانی خالد حسین عبداللہ شاہ مندوخیل عبدالواجد پانیزئی وڈیرہ میر گل مہر کھیتران صمد خان نوشیروانی ذوالفقار علی بگٹی محمد حنیف بادینی میر ہزارہ خان مری نصیر احمد بازئی اور شمیم اختر نے کاہ ہے کہ وفاقی کابینہ کا آغاز بلوچستان پیکج کے تحت بھرتی کئے گئے کنٹریکٹ اساتذہ کو فوری طور پر ریگولر کرے۔
انہوں نے کہا کہ 26 مئی کو پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے گھیراو کے موقع پر متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے رہنماوں کے ساتھ چوہدری برداران نے وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان پیکج ے تحت اساتذہ کو ریگولر کر دیا جائے گا مگرتاحال وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی ۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے کوئٹہ میں اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ اساتذہ کو فورا مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ