کوئٹہ: 13 جولائی: گریژن اکیڈمی کوئٹہ کینٹ کے طلبا و طالبات نے فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 11۔2010 میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج کے مطابق گیریژن اکیڈمی کی طالبہ آمنہ نوید نے 999 نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی، ابیہہ زہرہ نے 987 نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں تیسری جب کہ ثناء بتول نے 985نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جب کہ اکیڈمی کے لڑکوں میں سعید احمد نے 972 نمبر حاصل کر کے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
انتظامیہ اکیڈمی نے طلباء و طالبات کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبہ بھر میں ٹاپ 25 پوزیشن میں سے 13 کا تعلق گیریژن اکیڈمی سے ہے اور 900 سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں بھی اکیڈمی کے طلبا و طالبات سرفہرست ہیں۔ جب کہ صوبہ بھر میں امتحان دینے والے 65 طلبا میں سے 32 کا تعلق گیریژن اکیڈمی سے ہے۔ اسی خوشی میں سکول انتظامیہ نے 13 جولائی کو سکول میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ