Ghulam Ali appointed as deputy director higher education

پشاور: 12 جولائی: صوبائی حکومت نے غلام علی اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 2 ڈیرہ اسماعیل خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اعلی تعلیم تعینات کر دیا ہے جب کہ تین لیکچرروں کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔ اس ضمن میں سیکرٹری اعلی تعلیم کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق عبدالغنی لیکچرر جی ڈی سی کرک کو جی ڈی سی کوہاٹ، سلطان ایاز گورنمنٹ کالج پنیالہ سے جی ڈی سی کلاچی اور سید رسول اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج سیدو شریف کو جی ڈی سی پہاڑ پور تبدیل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر غلام علی اس سے قبل کنٹرولر امتحانات ڈی آئی خان اور سیکشن افسر کالجز رہ چکے ہیں۔ انتظامی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

شکریہ آج پشاور بیک پیج