Female student of 3rd year kidnapped

پشاور: 14 جولائی: تھانہ غربی کی حدود مال روڈ سے کراچی کے رہائشی نے تھرڈ ایئر کی طالبہ کو بہلا پھسلا کر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امین جان ولد محمد جان سکنہ شاہی باغ نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی بھتیجی مسماة نازو جو تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے مال روڈ پر واقع اپنے کالج گئی جہاں سے واپس نہیں آئی۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا ہے کہ نازو کو عمر ولد اختر سکنہ کراچی نے بہلا پھسلا کر اغواء کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے۔ جس کا نازو سے تعلق تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی بازیابی کی کوششیں شروع کر دیںَ

شکریہ آج پشاور 12