پشاور: 14 جولائی: یونیورسٹی کیمپس میں قائم جامعات کے ملازمین میں صوبے کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کی کانفرنس کی ان رپورٹوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹیاں موجودہ صورت حال میں تنخواہوں میں اضافے کی ادائیگی کی پوزیشن میں نہیں تا وقتیکہ حکومت اس کے لئے جامعات کو مالی وسائل فراہم نہ کرے ۔وائس چانسلرز کے اس فیصلے سے یونیورسٹی ملازمین میں بے چینی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ملازمین نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹیوں کو بلاتاخیر گرانٹ فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ردعمل کے نتیجہ میں جامعات کے لئے پرامن تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جو کہ ملازمین ہرگز ایسا نہیں چاہتے۔
شکریہ آج پشاور 2