پشاور: 14 جولائی: فٹ ویئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چارسدہ کی منیجنگ کمیٹی کےاجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کے لئے پرنسپل کی تعیناتی اور انسٹی ٹیوٹ کے سٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ کے لئے خیبر پختون خواہ چیمبر کی ایف ٹی آئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ملک افتخار احمد اعوان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دئی گئی جب کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ظاہر شاہ اور چارسدہ چپل یکر ایسوسی ایشن کے صدر شاہ حسین کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی پرنسپل کی تعیناتی تک انسٹی ٹیوٹ کے تمام معاملات چلائے گی۔
اجلاس میں فٹ ویئر انسٹی ٹیوٹ چارسدہ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اور انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ملک افتخار احمد اعوان، ظآہر شاہ اور حسین شاہ پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ مذکورہ کمیٹی انسٹی ٹیوٹ کے لئے پرنسپل کی تعیناتی کی منظوری اور انسٹی ٹیوٹ کے سٹاف کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے سفارشات پیش کرے گی۔ اجلاس میں پشاور میں چمڑے کی مصنوعات کے فروغ کے لئے نمائش کے انعقاد کی منظوری بھی دی گئی جس کے لئے سمیڈا پروپوزل تیار کر کے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھجوائے گی۔ اجلاس میں انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی بہتربنانے کے حوالے سے ممبران نے اہم تجاویز پیش کیں۔
شکریہ آج پشاور 2