سوات: 14 جولائی: یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار شیر عالم خان کو عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی نے رجسٹرار کو ان کے عہدے سے سبکدوش کر کے ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر احسن شیر کو رجسٹرار کی اضافی ذمہ داریاں عارضی طور پر تفویض کر دیَ شیر عالم خان کو ستمبر 2010 مین تین سالہ ڈیپوٹیشن پر یونیورسٹی آف سوات بھیجا گیا تھا جہاں ان کو یونیورسٹی کے پہلے رجسٹرار کے طور پر ذمہ داریاں دی گئی تھیں لیکن ناگزیر وجوہات کی بنائ پر ان کو اپنی مدت پورا کرنے سے پہلے ہی فارغ کر دیا گیا۔
دریں اثناء یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار شیر عام خان نے کہا ہے کہ میں بدستور یونیورسٹی کا رجسٹرار ہوں اور اپنے دفتر میں کام کر رہا ہوں۔ رجسٹرار کو ہٹانے کا اختیار گورنر یا سنٹ کے پاس ہوتا ہے ۔ وی سی کے پاس اتنا اختیار نہیں کہ وہ رجسٹرار کو ہٹا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ وی سی قائم مقام وی سی ہے اور ان کے پاس تو کلرک ہٹانے کا بھی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وی سی مجھ پر غیر قانونی کام کروانا چاہتے تھے جس پر میں نے صاف انکار کیا تو انہوں نے ذاتی طور پر پریس ریلیز جاری کیا اور میرے سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تمام غلط کاموں کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں جن کو میں گورنر کے سامنے پیش کروں گا اور اس حوالے سے عدالت سے رجوع کروں گے۔ پروفیسر شیر عالم خان نے کہا کہ میں بدستور یونیورسٹی کا رجسٹرار ہوں اور اپنے دفتر میں کام کر رہا ہوں۔
شکریہ آزادی 1