اسلام آباد: 14 جولائی: مسلم لیگ ہم خیال کے صدر سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ادارے کو بند کرنا قومی مفاد میں نہیں۔ یہ پاکستان کا انتہائی اہم ادارہ ہے اور اگر یہ ادارہ بند ہو گیا تو اس سے نہ صرف 16،000 لوگ بیروزگار ہو جائیں گے بلکہ این سی ایچ ڈی نے پانچ سے سات سلا کے درمیان ایک کروڑ گیارہ لاکھ کے لگ بھگ بچے جو تعلیم کے لئے رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ ان کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی دفتر این سی ایچ ڈی کے وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطی اور جنوبی ایشاء ال ایسٹریبرٹ نے پاکستان کے تعلیمی شعبوں کے لئے 50 ملین پاونڈ دینے کا اوعدہ کیا ہے۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن