اسلام آباد: 14 جولائی: کیریئر کوچنگ سنٹر میں فیڈرل بورڈ میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو سکالر شپ دینے کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ ماہ رخ محمود نے 993 نمبرز، مہک معین نے 968 ، ارم انور نے 961 نمبرز حاصل کر کے بالترتیب 36000 ہزار روپے، 18000 روپے اور 9000 روپے سالانہ سکالر شپ حاصل کئے جو ماہانہ بنیادوں پر پورے تعلیمی سیشن کے لئے دئیے جائیں گے۔ دیگر طلبا و طالبات میں ندااختر نے 941 نمبر، حرا واحد 939، آصفہ خان 927، ہما اسماعیل 927، ثانیہ سعید 926، اریج کنول 925، وردہ کائنات 922 ، الینہ لطیف 920 ، اسوہ رحیم 914، وجاہت نبیل 911 اور شہوار ملک نے 910 نمبر حاصل کر کے 500 روپے سکالر شپ اور تعریفی اسناد حاصل کیں۔
شکریہ اسلام آباد ایکسپریس کلاسیفائیڈ