اسلام آباد: 14 جولائی: پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کے لئے یورپی یونین، جرمنی اور ہالینڈ، پاکستان کو 4 کروڑ بیس لاکھ یورو امداد فراہم کریں گے جب کہ اس منصوبے پر عملدرآمد جرمنی کا تکنیکی تعاون کا ادارہ جی آئی زیڈ کرے گا۔ اس حوالے سے پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر لارس گنرو کے مارک اور جی آئی زیڈ کے کنٹری ڈائریکٹر تھامس شیف نے ایک معاہدہ پر دستخط کئے اور منصوبے سے فاٹا، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں فنی تعلیم کا معیار بہتر بنانے اور غربت کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام سے متاثرہ علاقوں کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد سٹی