Pashtun SF will organize convention tomorrow

کوئٹہ: 15 جولائی: پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون ایس ایف کے صوبائی کنونشن کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں جس میں اے این پی صوبہ خیبر پختون خواہ کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین، صوبائی جنرل سیکرٹری تاج الدین خان اور پشتون ایس ایف کے مرکزی صدر بشیر خان شیر پاو شرکت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج شب 8 بجے سائنس کالج سے مشعل بردار جلوس نکالا جائے گا۔ باچاخان چوک پر فخر افغان باچاخان کے عکس کو سلامی دی جائے گی۔
جلسہ کل شام 4 بجے سائنس کالج میں ہو گا۔ جس سے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔ گلزار عالم خان سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ بیان میں کارکنوں سے مشعل بردارریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ