Zahir taj appointed assistant Controller Technical board KP

پشاور: 16 جولائی: فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختون خواہ کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نور الوہاب کی ساٹھ سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے پر بورڈ کی سینئر سپرنٹنڈنٹ امتحانات ظاہر تاج نے بحیثیت اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اپنی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا۔
پندرہ جولائی سے امتحانی امور کے بارے میں سابقہ اے سی ای کے نام سے ہونے والی خط و کتابت اب ظاہر تاج اے سی ای کے نام سے کی جائے گی۔ نئی اے سی ای کو یہ ذمہ داری ان کی 35 سالہ امتحانی تجربہ اور دفتری امور میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر سونپی گئی ہے۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں