All education institutes should work under open merit

کوئٹہ: 15 جولائی: پشتون طلباء ایکشن کمیٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں زندگی کے تمام شعبوں میں ضلع اور زونل کو ختم کر کے صوبے کی سطح پر اوپن میرٹ کا نظام رائج کیا جائے اور صوبے میں تمام محکموں اور پالیسی ساز اداروں میں پشتونوں کے استحصال کا خاتمہ کیا جائے ۔ بیان میں کہا گیا کہ پی جی ایم آئی پشتون سربراہ کو اس بنیاد پر ہٹایا گیا تاکہ میرٹ کی پامالی اور اقرباء پروری کے لئے راہ ہموار کی جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیم و طلبا دشمنی ضلعی کوٹہ سسٹم کا خاتمہ کر کے قابل اور باصلاحیت طلبا کے لئے صوبے کی سطح پر اوپن میرٹ کا نظام رائج کیا جائے۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ