International conference started in AJK University

راولاکوٹ: 15 جولائی: یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر فیکلٹی آف ایگریکلچر راولاکوٹ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل سائنس کانفرنس گزشتہ روز راولاکوٹ میں شروع ہو گئی۔ کانفرنس میں 400 سے زائد مندوب شریک ہیں۔ کانفرنس کے پہلے روز ایگریکلچر شعبہ کے ممتاز عالمی سائنس دانوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجیب قاضی، پروفیسر ڈاکٹر فاروق اعظم، پروفیسر ڈاکٹر شفقت فاروق اور پروفیسر ڈاکٹر سہیل ھمید نے خصوصی لیکچرز میں زراعت کے حوالے سے نئی تحقیق اور جدید طریقہ ہائی کارے سے شرکاء کانفرنس کو آگاہ کیا۔
کانفرنس میں تحقیقی مقالہ جات پیش کرنے والے سائنس دانوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہتر پیداواری صلاحیتوں ور مواقع کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق پر بھی روشنی ڈالی۔ سائنس دانوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے کر ملک کے GDP کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور زراعت کے شعبہ میں ان جدید طریقہ ہائے کار کو استعمال کر کے نہ صرف ملکی پیداواری صلاحیت بڑھے گی بلکہ معیاری اجناس کی برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔ اس کانفرنس میں پاکستان سے تقریبا 12 ایسے سائنس دان شریک ہیں جنہوں نے ستارہ امتیاز سمیت کئی قومی اعزازات حاصل کئے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان نے کہا کہ عالمی سطح کی اس کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔

شکریہ جنگ میرا شہر مظفر آباد