Lecturer of Islamia University Peshawar restored

پشاور: 17 جولائی: گورنر خیبر پختون خواہ بیرسٹر سید مسعود کوثر نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لیکچرر غیور احمد کو ٹیچنگ سمیت اپنی دیگر تمام ذمہ داریوں پر بحال کر دیا۔ ان کی بحالی سے متعلق گورنر کے احکامات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ غیور احمد جنہوں نے لندن سے ہیومن ایسوسی ایشن ڈویلپمنٹ میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے اور انہیں اسلامیہ یونیورسٹی کے مغوی وائس چانسلر اجمل خان نے تعینات کیا تھا اور وہ لیکچرر کے ساتھ ساتھ پرنسل اسٹاف آفیسر میڈیا اینڈ پروٹوکول آفیسر اور سٹاف ہاسٹل کے وارڈن کے طور پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے۔
اسلامیہ کالج کی موجودہ انتظامیہ نے غیور احمد کو بھی کچھ عرصہ قبل فارغ کر دیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے ان کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے انتظامیہ کو ان کی بحالی کی ہدایت کر دی تھی۔

شکریہ آج پشاور 2