پشاور: 17 جولائی: ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے صوبہ خیبر پختون خواہ کی سرکاری یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے معیار کی جانچ پڑتال اور سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے نامزد کردہ ریسرچ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے کنوینئر اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خان بہادر مروت نے کی۔ اجلاس میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی، بلوچستان یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر عبدالنبی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے الطاف جی شیخ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی کے پرو ریکٹر ڈاکٹر فضل خالد سمیت زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈوانس سٹڈی ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر فرحت اللہ اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈینز اور چیئرمین بھی موجود تھے۔
اجلاس میں زرعی یونیورسٹی میں تحقیق کی کوالٹی طلبا کو سہولیات کی فراہمی اور ریسرچ فیکلٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ ریسرچ کمیٹی میں اس سے قبل بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد کیمپس کا دورہ بھی کر چکی ہے۔ کمیٹی آئندہ چند ماہ میں صوبہ کی تمام یونیورسٹیوں میں ریسرچ کے حوالے سے اپنی رپورٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
شکریہ مشرق اہم خبریں