Meeting of PSF in Peoples secretariat

پشاور: 17 جولائی: پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور کا ایک اجلاس صوبائی پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں پی ایس ایف کے کئی عہدیداروں اور جیالوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فواد مروت نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبائی صدر سید ظاہر علی شاہ کی قیادت میں صوبے کی مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔ آخر میں متفقہ طور پر پارٹی کے صوبائی صدر سے جلد از جلد پی ایس ایف کی صوبائی کابینہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں