Award for X-VC of Abasain University

پشاور: 17 جولائی: ایشیاء بیسٹ بی سکو ایوارڈز کے تحت ادارے نے ڈاکٹر فدا محمد خان مرحوم وائس چانسلر اباسین یونیورسٹی کا تعلیم کے لئے گرانقدر خدمات کے لئے ایوارڈ سے نوازا ہے جو مرحوم کے صاحب زادی اور صاحب زادی بائیس جولائی کو سنگاپور میں وصول کریں گے۔ یہ ایوارڈ اباسین یونیورسٹی کے لئے بھی باعث فخر ہے۔ محروم ڈاکٹر محمد خان نے برطانیہ سے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری سے پہلے اور بعد میں بطور چیئرمین فزکس ڈیپارٹمنٹ پرنسپل اسلامیہ کالج پشاور ڈین غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ ٹوپی اور آخر میں تین سال سے زائد بطور پہلے وائس چانسلر اباسین یونیورسٹی خدمات انجام دیں۔

شکریہ مشرق قومی خبریں