اسلام آباد: 18 جولائی: معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کے پروگرام پر طلبا نے ہلہ بول دیا۔ شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی ۔پولیس نے 5 طلبہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
گزشتہ روز معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد سیکٹر جی فائیو میں واقع سر سید ہال میں علامہ اقبال کے ھوالے سے ایک پروگرام کر رہے تھے کہ شفا انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ نے ہلہ بول دیا اور زید حامد پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ طلبہ نے زید حامد کے سیکیورٹی گارڈز پر بھی حملہ کر دیا۔ طلبہ نے شدید نعرے بازی کی اور زید حامد کے خلاف کافر ملعون اور یوسف کذاب دوم کے نعرے لگاتے رہے۔ موقع پر موجود پولیس کے سیکیورٹی سکواڈ نے پانچ طلبہ طلحہ، سعید، شہباز، نشر، نسیب اور ایک اور طالب علم کو گرفتار کر لیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔
شکریہ وقت بیک پیج