پشاور: 19 جولائی: فزیکل کیمسٹری پشاور یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 12-2011 کے لئے سنٹر کے لئے 4 کروڑ 40 لاکھ روپے بجٹ کی منظوری دے دی۔ بورڈ آف گورنر کا اجلاس پیر کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حسن محمود خان سمیت ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دوسرے متعلقہ اداروں کے بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔ سالانہ بجٹ کے 3 کروڑ 80 لاکھ روپے تنخواہوں جب کہ ڈیڑھ کروڑ متفرق اخراجات کے لئے مختص ہوں گے۔
شکریہ آج پشاور 2