پشاور: 20 جولائی: پشاور یونیورسٹی کے سنٹر فار ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ پری پیئر ڈنس کے زیر اہتمام ایک روزہ فائر فائٹنگ کی تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے تیس مختلف ڈیپارٹمنٹس کی فیکلٹی نے حصہ لیا۔ ورکشاپ میں سٹاف کو آگ پر قابو پانے کے لئے خصوصی تربیت دی گئی۔ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امیر نواز خان نے اس موقع پر بتایا کہ تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد جامعہ کی فیکلٹی کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے تاکہ قدرتی و انسانی آفات پیش آنے کی صورت میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب یونیورسٹی کے طلباء کے لئے بھی اسی طرز کی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جیائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹر کے زیر اہتمام اگلے سال سے بی ایس اور ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کئے جائیں گے۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں