صوابی: 21 جولائی: صوابی کالج پیکٹا لوکل یونٹ کے صدر پروفیسر وسیم خان نے تعلیمی بورڈوں اور یونیورسٹیوں کے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی ڈیوٹیوں کے معاوضوں یعنی یومیہ الاونس ، ٹرانسپورٹ الاونس، اعزازیہ اور پیکنگ کے اخراجات میں چار گنا اضافہ کیا جائے اور ڈبل سیشن کے ڈبل معاوضے دیئے جائیں۔ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں وہی 1960 ولی شرطوں سے امتحانی ڈیوٹیوں کے معاوضے دیئے جاتے ہیں یعنی ایک روپے کلومیٹر کے حساب سے ٹرانسپورٹ الاونس، پچیس روپے اعزازیہاور امتحانی ہال کے انسپکٹر کو 250 روپے یومیہ الاونس دیا جاتا ہے۔ اس طرح پیکنگ کے اخراجات بھی وہی پرانے شرطوں سے دیئے جاتے ہیں جو شرمناک حد تک کم ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کرام امتحانی ڈیوٹیوں میں دلچسپی نہیں لے رہے تھے اور امتحانات کا معیار روز بروز گرتا جا رہا ہے۔ آج ایک کپ چائے کی قیمت پچیس روپے ہے۔ اور اسی طرح دوسرے اخراجات بھی اس لئے امتحانی ڈیوٹیوں کے معاوضے اور دوسرے الاونسز میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم چار گنا اضافہ کیا جائے تاکہ اساتذہ کرام ار امتحانی ڈیوٹیوں میں دلچسپی لے کر امتحانات کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔
شکریہ آزادی سٹی پیج