کوہاٹ: 22 جولائی: کوہاٹ یونیورسٹی کوہاٹ میں لیکچرر شپ/انتظامیہ کی آسامیوں کے لئے درخواست دہندہ تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تمام اہل امیدواروں سے NTS جنرل ٹیسٹ کوہاٹ یونیورسٹی مین کیمپس میں بوقت 9 بجے صبح بروز ہفتہ 30 جولائی 2011 کو لیا جائے گا۔ امیدواروں کو رول نمبر سلپس این ٹی ایس کی مجاز اتھارٹی سے بہت جلد دیئے گئے پتے پر ارسال/جاری کر دی جائیں گی۔
رول نمبر سلپس مقررہ تاریخ تک نہ ملنے کی صورت میں ڈپلیکیٹ سلپ NTS کی ویب سائٹ www.nts.org.pk سے پرنٹ لے سکتے ہیں۔
جن امیدواروں نے NTS جنرل ٹیسٹ حال ہی میں 50 فیصد نمبروں سے پاس کیا اور ابھی تک کارآمد ہے ان کے لئے اس ٹیسٹ میں شامل ہونا ضروری نہیں۔ اور وہ امیدوار رزلٹ کارڈ یونیورسٹی اتھارٹی کو 30 جولائی 2011 تک جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
شکریہ آج پشاور 3