Attack on under construction school in Ogi

اوگی: 22 جولائی: تھانہ اوگی کی حدود میں دور افتادہ پہاڑی علاقہ کھیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول پتاریہ گزشتہ رات پندرہ کے قریب مسلح نقاب پوش شرپسندوں نے ھملہ کر دیا۔ زبردست فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ کے ذریعے میں دھماکوں کے بعد وہاں موجود مزدوروں سے موبائل سیٹ اور نقدی چھین کر ملزمان فرار ہو گئے۔ گزشتہ رات اڑھائی بجے کے قریب پندرہ کے قریب نامعلوم مسلح نقاب پوش زیر تعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول پتاریہ کھبل کی عمارت میں داخل ہوئے اور وہاں رنگ و روغن کے لئے موجود سات مزدوروں کویرغمال بنا کر ان سے موبائل سیٹ اور ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان چھین لیا اور سکول عمارت چھت پر شدید فائرنگ کے بعد کمروں میں گرنیڈ پھینکے جو زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے اور عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ بعد ازاں ملزمان فرار ہونے مین کامیاب ہو گئے۔
مذکورہ سکول کی عمارت کی تعمیر پر اس کے سابقہ ٹھیکیدار اور سابق کونسلر حق نواز کھبل کا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ساتھ عرصہ چار سال سے عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے جب کہ موجودہ عمارت کی تعمیر کے ٹھیکیدار ایاز المعروف ممبر ہیں جن کی دعویدارے پر اوگی پولیس نے حق نواز محمد اسماعیل عالمزیب محمد زمان ایوب خان اور خانم کے علاوہ چار نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

شکریہ مشرق اہم خبریں