پشاور: 22 جولائی: جمعیت طلباء اسلام پاکستان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوات ملاکنڈ کی طرح ایف آر علاقہ جات اور فاٹا کے طلباء کی داخلہ اور ہاسٹل فیسیں معاف کر کے ان کے لئے یونیورسٹی اور مختلف کالجوں میں کوٹے بڑھا دیئے جائیں۔ یہ مطالبہ جمعیت طلباء اسلام ایف آر علاقہ جات کے صدر قاری محمد عمر بھٹنی نے پشاور پریس کلب میں پریس سیکرٹری حافظ عبدالرحمان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں روز اول سے غیروں کے کہنے پر نصاب تعلیم کو رائج کیا گیا اور ہماری نوجوان نسل کو غیروں کے اشاروں پر مسٹر و ملا میں تقسیم کیا گیا جب کہ دوسری جانب ایف آر لکی مروت میں اکثر سکول دہشت گردی کے نتیجے میں تباہ ہو چکے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں نہ ہونے کے وجہ سے نوجوان نسل دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں