پشاور: 22 جولائی: صوبائی وزیر جنگلات واجد علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ خطے میں فارسٹری کی تعلیم کے فروغ میں دوسرا بڑا ادارہ ہے جو فارسٹری کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تحقیق میں بھی بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے مستقبل میں انتظامی امور کے حوالے سے گزشتہ روز ملاقات کے دوران کیا جس میں انہیں جامعہ پشاور کے اور پی ایف آئی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات اور ڈائریکٹر پی ایف ائی سید بخاری شاہ سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پشاور یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی محمد ہارون نے بریفنگ دی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اگر پی ایف آئی جو کہ پہلے سے جامعہ کا الحاق شدہ ادارہ ہے اور اسے پشاور یونیورسٹی کے ھوالے کیا جائے تو مستقبل میں اسے اپ گریڈ کر کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پشاور یونیورسٹی کی اس تجویز پر غور کرے گی۔
شکریہ مشرق قومی خبریں