اسلام آباد: 22 جولائی: این سی ایچ ڈی کے ملازمین کا ادارے کی تحلیل کے خلاف اور ملازمین کی مستقلی کے لئے ایک ماہ سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بڑی تعداد میں ملازمین نے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے ممبر حاکم علی مستوعی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے ملازمین کا احتجاج جاری ہے لیکن کوئی حکومتی نمائندہ کیمپ میں نہیں آیا۔ صرف قمر زمان کائرہ اظہار یکجہتی کے لئے شریک ہوئے۔ مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن