پشاور: 22 جولائی: فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام ڈی کام اور ڈی بی اے کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی کام میں ایک مرتبہ پھر مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ اینڈ پشاور کے طلباء اور ڈی بی اے میں سید احمد شہید کالج آف کامرس اینڈ آئی ٹی مانسہرہ کی طالبات نے ٹاپ تھری پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ ڈی کام میں 13257 طلبا نے حصہ لیا جن میں 9512 کامیاب قرار پائے۔ نتیجہ 71.75 فیصد رہا۔ جب کہ ڈی بی اے میں 2033 طلبا و طالبات میں 1125 پاس ہوے۔ نتیجہ 55.34 فیصد رہا۔
اس ضمن میں جمعرات کے روز ٹیکنیکل بورڈ کے دفترمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین فنی بورڈ پروفیسر ناصر علی محمد زئی اور دیگر نے شرکت کی۔ امتحانی نتائج کا اعلان کنٹرولر امتحانات پروفیسر حضرت زبیر نے کیا۔ ڈی کام پارٹ ٹو میں پہلی تینوں پوزیشنیں مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور نے حاصل کیں۔ ادارے کے طالب علم محمد حسن 1054 نمبر کے ساتھ پہلی، یعقوب ساحل 1010 نمبروں کے ساتھ دوسری اور سمیع اللہ 1007 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے ۔
ڈی بی اے پارٹ ٹو کی پہلی دو پوزیشنیں سید احمد شہید کالج آف کامرس اینڈ آئی ٹی مانسہرہ نے حاصل کیں۔مریم کائنات 1209 نمبروں کے ساتھ پہلی، عائشہ اقبال 1190 نمبر لے کر دوسری اور مسلم کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ پشاور کے قاضی ایم احمد جان نے 1183 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی۔ بعد ازاں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بیس، بیس ہزار ، دوسری پوزیشن کے حامل طلباء کو 15 اور تیسری پوزیشن لینے والوں کو 10،10 ہزار روپے نقد انعامات دیئے گئے ۔
شکریہ آج پشاور 12