All colleges of Swat and Bonair affiliated with Swat University

سوات: 22 جولائی: یونیورسٹی آف سوات کے الحاق کمیٹی کا پہلا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد فاروق سواتی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں عابد سہیل، ڈپٹی ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پشاور پروفیسر قاسم ڈائریکٹر کالجز ہائر ایجوکیشن پشاور ناصر علی شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انشورنس ڈویژن ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات شامل تھے۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کے سلسلے میں کالجز کے لئے قواعد و ضوابط پر تفصیلی بحث کی گئی اور کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ کے تمام سرکاری کالجز نے یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کر لیا ہے جب کہ ان تینوں اضلاع اور اسلام آباد کے کئی پرائیویٹ کالجز نے بھی مختلف کورسز میں یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کیا ہے۔

شکریہ آج پشاور 12