مظفر آباد: 22 جولائی: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ کے سالانہ امتحان سمسٹر خزاں 2010 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اور تمام طلباء و طالبات کو رزلٹ کارڈ ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس فیصل باد کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی طالب علم کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ اپنے نتائج اس ویب سائٹ سے چیک کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات کےلئے ایک ماہ کے اندر اندر اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ جنگ میرا شہر مظفر آباد