میرپور: 22 جولائی: تھانہ سٹی میرپور نے مسٹ یونیورسٹی کے لیکچرر عابد سندھو کو روڈ ایکسیڈنٹ میں زخمی کرنے والے کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے علاقے کے مرتکب کار سوار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تاحال ملزم کی گرفتار عملمیں لائی نہیں جا سکی۔ ادھر زخمی لیکچرر کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جب کہ مسٹ یونیورسٹی کی لیکچرر کمیونٹی نے حادثہ کے مرتکب ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
شکریہ جنگ یرا شہر مظفر آباد