Education board Mirpur stopped result of 89 female students

میرپور: 22 جولائی: آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چیچیاں کی 89 طالبات کا رزلٹ روک لیا۔ ہائی سکول گرلز مزید 6600 روپے جمع کرائے ت ونتیجہ کا اعلان کیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات کے خط سے والدین اور طالب علموں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کنٹرولر امتحانات کی جانب سےسکول کو جاری کردہ لیٹر میں لکھا گیا ہے کہ سکول کی انتظامیہ 6600 روپے مزید جمع کرائے تاکہ رزلٹ اناونس کیا جا سکے۔ ادھر سکول کی طالبات اور ان کے والدین نے تعلیمی بورڈ میرپور کی اس انوکھی منطق پر تعجب کا اظہار کیاہے۔

شکریہ جنگ میرا شہر مظفر آباد