Attack on Prof. Adam Khan condemned

کوئٹہ: 23 جولائی: گورنمنٹ کالج کوئٹہ کے اساتذہ کا اجلاس ہوا جس میں ڈگری کالج لورالائی کے پرنسپل پروفیسر آدم خان پر حملے کی مذمت کی گئی اور حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور کالج کے بنگلے پر فوری طور پر قبضہ ختم کروا کر اسے ڈگری کالج کے حوالے کیا جائے ۔ اجلاس میں لورالائی کالج یونٹ کی جانب سے مکمل ہڑتال کرنے کی بھی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ اگر کوئی مثبت قدم نہ کیا گیا تو ہڑتال کو وسعت دی جائے گی اور تمام بلوچستان کے کالجز تک پھیلا یا جائے گا۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ