کوئٹہ: 23 جولائی: اقراء آرمی پبلک سکول و کالج کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ نے اس مرتبہ بھی فیڈرل بورڈ کے تحت منعقد کئے جانے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اپنی امتیازی پوزیشن حاصل رکھی ہے۔ اقراء سکول کی جماعت دہم کی طالبہ بشریٰ عارف نے 1050 مین سے 999 نمبر حاصل کر کے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ فریال صدیق 975 نمبر حاصل کر کے سکول میں دوسری اور عبیرہ نعیم 956 نمبر لے کر سکول مں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جماعت نہم میں حسان احمد نے 550میں سے 486 نمبرز حاصل کر کے سکول میں پہلی، سدرہ حبیب نے 485 نمبر حاصل کر کے دوسری اور جوناتھن فضل الہی نے 479 نمبر حاصل کر کے سکول میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر محمد حبیب خٹک اور وائس پرنسپل میمونہ اکرم نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی سکول کی شاندار روایات کوبرقراررکھیں اور مزید محنت کر کے اسی طرح سکول کا نام روشن کرتے رہیں۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ