پشاور: 23 جولائی: اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے پشاور یونیورسٹی کے باڑہ گلی سمر کیمپس مں منعقدہ 6 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ علوم نفسیات میں جدید تحقیق کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ کی اختتامی نشست میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حیدر شاہ جدون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ورکشاپ کی آرگنائزر اور شعبہ سائیکالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر مدیحہ اصغر کے علاوہ سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد انور خان پیوٹا کے صدر ڈاکٹر جوہر علی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے پروگرام منیجر شہرام عطاء بھی موجود تھے۔ ورکشاپ میں اسلامیہ کالج اور پشاور یونیورسٹی کے علاوہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد اور دوسری یونیورسٹیوں سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے ریسرچ سکالرز نے شرکت کی۔
شکریہ آج پشاور 2