Master admissions in Engineering University Peshawar

پشاور: 23 جولائی: انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے ماسٹر ڈگری پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ کے اعلامیہ کے مطابق این ٹی ایس درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ ٹیسٹ 7 اگست کو ہو گا جس کے نتائج کا اعلان 12 اگست کو کیا جائے گا۔ پراسپکٹس 15 اگست سے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن میں دستیاب ہو گا ۔ شعبہ جاتی ٹیسٹ 16 ستمبر کو ہو گا جس کا نتیجہ 13 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ میرٹ لسٹ 16 ستمبر کو جاری کی جائے گی جب کہ کلاسز کا آغاز 3اکتوبر سے ہو گا ۔

شکریہ آج پشاور 2