پشاور: 23 جولائی: فاٹا اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایف اے/ایف ایس سی طلباء کے لئے فری رزلٹ کیمپ لگایا گیا جس کی نگرانی فیڈریشن کے مرکزی صدر ہارون لقمان آفریدی کر رہے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے طلباء کے لئے امسال سے ایف اے، ایف ایس سی اور میٹرک کے لئے فری ٹیوشن سنٹرز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے قابل اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جب کہ مستقبل میں معیاری تعلیمی ادارے بھی قائم کئے جائیں گے۔
شکریہ مشرق پشاور کی خبریں